0
Thursday 9 Apr 2015 00:20

پیپلزپارٹی کا یمن کے مسئلے کے حل کیلئے وفد اسلامی ممالک بھجوانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا یمن کے مسئلے کے حل کیلئے  وفد اسلامی ممالک بھجوانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے یمن کے مسئلے کے حل کیلئے رحمان ملک کی سربراہی میں وفد اسلامی ممالک بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شریک چیئرمین آصف علی زدری کی صدارت میں بلاول ہاوس کراچی میں پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشرق وسطی اور بالخصوص یمن کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ کور کمیٹی نے سینیٹر رحمان ملک کی سربراہی میں ایک وفد ایران، یمن، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفد سابق صدر آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام اور یمن کے مسئلے کے حل کیلئے تجاویز پیش کریگا۔ آصف زداری نے رحمان ملک فوری کو اسلامی ممالک جانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ بلاول ہاوس سے جاری اعلامیے کے مطابق، آصف علی زرداری بعد میں ان ممالک کا خود بھی دورہ کریں گے اور مسئلے کے حل کیلئے کوششیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 452951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش