0
Saturday 11 Apr 2015 22:56

پارلیمنٹ میں یمن فوج نہ بھیجنے اور غیر جانبدار رہنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی

پارلیمنٹ میں یمن فوج نہ بھیجنے اور غیر جانبدار رہنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ملکی پارلیمنٹ میں یمن فوج نہ بھیجنے اور غیر جانبدار رہنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا اور کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ شخصی فیصلوں کے بجائے مشترکہ فیصلے سود مند ثابت ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں نیو رضویہ سوسائٹی میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ پاک فوج ملکی دفاع اور سالمیت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ہمیں دوسروں کی آگ میں کودنے کے بجائے ملکی معملات کو دیکھنا ہوگا، اس سلسلے میں سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھی فراخدلی کا مظاہرہ کیا اور واضح کردیا ہے کہ حکومت اور سیاسی و مذہبی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں تو دانشمندانہ اور سود مند فیصلے کئے جاسکتے ہیں۔ اس موقع پر علامہ اظہر حسین نقوی، صغیر عابد رضوی، سہیل مرزا، علی اوسط اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہمیں دوسروں کی جنگ میں غیر جانبدار رہنا ہوگا اور اسلامی برادر اور پڑوسی ملکوں سے تعلقات خوشگوار رکھنا ہونگے کیونکہ وقت پڑنے پر پڑوسی ممالک ہی ہمارے کام آتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 453687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش