0
Saturday 18 Apr 2015 09:13

مقبوضہ وادی میں شٹرڈائون کا اعلان

مقبوضہ وادی میں شٹرڈائون کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز کے ہاتھوں حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں اور احتجاجی ریلی پر ہونی والی فائرنگ کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہڑتال کی کال حریت کانفرنس چیئرمین سید علی گیلانی نے دی ہے۔ کل سری نگر میں احتجاجی ریلی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، شیلنگ اور لاٹھی چارج سے 2 کشمیری نوجوان جاں بحق اور 14 کشمیری زخمی ہو گئے تھے۔ کشمیری رہنما مسرت عالم کو 7دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ادھر ترجمان دفتر خارجہ پاکستان تسنیم اسلم کا کہنا ہے بھارت کی طرف سے کشمیر میں پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو تشدد سے نہیں دبایا جا سکتا۔ انھوں نے بھارت سے کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 455185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش