0
Sunday 19 Apr 2015 10:07

مقبوضہ کشمیر، ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے علاقے ہمالیہ میں ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ لڑکے کے ایک عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکے کو حراست میں لینے کے بعد احتجاج کرنے والوں کے سامنے گولی ماری ہے۔ پولیس حکام نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والے لڑکے کے عزیز کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے تحت تحقیقات کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں گذشتہ دنوں ہونے والی مقامی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف حکومت کو شہریوں کی جانب سے سخت مزاہمت کا سامنا ہے جبکہ کشمیر بھر میں احتجاجوں اور ہڑتالوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مذکورہ لڑکے کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کا واقعہ ہندوستان کے زیرانتظام علاقے میں مظاہرین اور مقامی انتظامیہ کے درمیان ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے دوسرے روز پیش آیا ہے۔ مقامی ہسپتال کے ترجمان اعجاز مصطفیٰ نے کہا کہ بچے کی ہلاکت گولی کے زخم سے ہوئی ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقع میں مزید 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) جاوید گیلانی کا کہنا ہے کہ اگر جاں بحق ہونے والے بچے کے عزیز کے الزامات درست ثابت ہوئے تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والے لڑکے کے عزیز سے بات کریں گے اور ان کی جانب سے بچے کو قتل کرنے کے الزامات کی روشنی میں تحقیقات کی جائیں گی۔

ادھر پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک علیحدہ بیان میں واقعے کو تسلیم کرتے ہوئے اسے پولیس کی جانب سے ظلم قرار دیتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز کی جانب سے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے پر واقعے کے حوالے سے ابتدائی انکوئری کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف جموں و کشمیر میں گذشتہ روز بھی مکمل ہڑتال رہی اور بھوک ہڑتال پر بیٹھے کشمیری رہنما یاسین ملک کو پولیس نے گرفتاری کے بعد رہا کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 455404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش