0
Tuesday 30 Nov 2010 14:27

تہران میں دہشت گردانہ اقدامات کا ذمہ دار اسرائیل اور مغربی ممالک ہیں، احمدی نژاد

تہران میں دہشت گردانہ اقدامات کا ذمہ دار اسرائیل اور مغربی ممالک ہیں، احمدی نژاد
اسلام ٹائمز[مانیٹرنگ ڈیسک]- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے گذشتہ روز تہران میں دو یونیورسٹی پروفیسرز پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل اور مغرب کو ان دہشت گردانہ اقدامات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ کچھ عرصہ قبل برطانیہ کے جاسوسی ادارے ایم آئی 6 کے سربراہ نے دھمکی دی تھی کہ انکا ملک ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے اور کیا تہران میں انجام پانے والے دہشت گردانہ اقدامات کا اس دھمکی سے کوئی تعلق ہے؟، کہا کہ ان دہشت گردانہ اقدامات میں اسرائیل اور مغربی ممالک کی حکومتیں ملوث ہیں۔
صدر احمدی نژاد نے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ایسے غیرانسانی اور پست اقدامات کے ذریعے ایٹمی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی ترقی کو روک سکتے ہیں تو یہ انکی خام خیالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد انکے مجرمانہ اقدامات کا حساب لیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے وکی لیکس کی جانب سے بڑے پیمانے پر خفیہ اطلاعات کو فاش کرنے کو ایک نفسیاتی جنگ قرار دیا اور کہا کہ ان اسناد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے جب دنیا کے تمام ممالک کو امریکہ کے ناجائز دباو کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر لگائی گئی امریکی پابندیوں کا نقصان صرف امریکہ کی معیشت کو ہی پہنچے گا۔
خبر کا کوڈ : 45582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش