0
Saturday 25 Apr 2015 10:09

بھارتی ہتھکنڈے کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت کم نہیں کر سکتے، سردار یعقوب

بھارتی ہتھکنڈے کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت کم نہیں کر سکتے، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ بیس کیمپ کی حکومت تحریک آزادی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ ہمیں ایک دوسرے پر مکمل اعتماد اور بھروسہ کرنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مذہب کے نام پر کوئی لڑائی نہیں، یہ کشمیری قوم کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے۔ سری نگر میں ریلی کے دوران پاکستان کا پرچم لہرا کر کشمیریوں نے ثابت کر دیا کہ بھارت کے تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود ان کے دل سے پاکستان کی محبت کم نہیں ہو سکی اور وہ کشمیر بنے گا پاکستان کے ایجنڈے پر قائم و دائم ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں عوام کی سوچ قیادت سے آگے بڑھ چکی ہے یہی وجہ ہے کہ بھارتی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم بچے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ممتاز حریت پسند رہنما چیئرمین جموں و کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی سید سلیم گیلانی کی قیادت میں حریت رہنمائوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سردار یعقوب نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں بیس کیمپ کی حکومت اور عوام ہر سطح پر تحریک کے ساتھ ہیں۔ لیڈر شپ کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کو نیچے دکھانے کی کوشش نہ کرے۔ انھون ںے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے انتخابات میں عوام نے کمال حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بی جے پی کی سازشوں کو ناکام بنایا اور اسے سادہ اکثریت حاصل نہ کرنے دی۔ لیکن مفتی سعید نے اپنے منشورکے برعکس بی جے پی سے اتحاد کر کے کشمیریوں کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں پاکستانی سفارتکار بڑی جرات مندی سے مسئلہ کشمیر پر اپنا موقف پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 456429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش