0
Sunday 26 Apr 2015 09:27

وادئ تیراہ میں کارروائی، 9 شدت پسند ہلاک

وادئ تیراہ میں کارروائی، 9 شدت پسند ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کے علاقے وادئ تیراہ میں فضائی کارروائیوں کے دوران 9 شدت پسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس ہی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے لڑاکا طیاروں نے کوکی خیل اور مالاکدن خیل کے علاقوں کانو گاربئی، پٹھائی، باغ، راجگل، جراندھے اور ناکی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور لشکر اسلام (ایل آئی) کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے 5 محفوظ ٹھکانے جبکہ ٹی ٹی پی اور ایل آئی سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ادھر لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی کی جانب سے صحافیوں کو ٹیلی فون کے ذریعے سکیورٹی فورسز کے دعووں کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ تحصیل جمرود کے علاقے گنڈی میں گھر گھر تلا شی کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 456557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش