0
Tuesday 28 Apr 2015 02:30

باراک اوباما کی سی آئی اے کو کھلی چھٹی، "پاکستان میں جس پر شبہ ہو ڈرون حملہ کر دیں"

باراک اوباما کی سی آئی اے کو کھلی چھٹی، "پاکستان میں جس پر شبہ ہو ڈرون حملہ کر دیں"
اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کیلئے سی آئی اے کو ڈرون حملوں کی کھلی چھوٹ دے دی گئی۔ امریکی صدر اوباما کی ہدایت تھی کہ دیگر ممالک میں عام حملوں میں شہری نہ مارے جائیں۔ تاہم سی آئی اے کو خفیہ طور پر یہ اجازت تھی کہ پاکستان میں جس پر شبہ ہو اس پر حملہ کر دیا جائے۔ ڈرون حملوں میں امریکی اور اطالوی مغوی کارکن سی آئی اے کو ملی اسی کھلی چھوٹ کے باعث ہلاک ہوئے۔ سی آئی اے کو چھوٹ نہ ہوتی تو حملے سے پہلے مزید معلومات جمع کی جاتیں۔ دیگر ملکوں کی ڈرون پالیسی سخت اور پاکستان کیلئے نرم پالیسی 2013ء میں منظور کی گئی تھی۔ وال سٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ڈرون قوانین دنیا کیلئے کچھ اور پاکستان کیلئے کچھ اور ہیں۔ اخبار نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ اوباما نے خفیہ طور پر پاکستان میں سی آئی اے کیلئے ڈرون حملوں کے حوالے سے لچک کی منظوری دی تھی۔ اخبار کے مطابق القاعدہ کے ٹھکانے پر حملے میں امریکی مغوی وائن سٹائن اور اطالوی لوپورٹو کی ہلاکت کے بعد سی آئی اے کو دی جانیوالی کھلی چھوٹ پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 457041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش