0
Friday 1 May 2015 21:57

نظام صلٰوة کا نفاذ، حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، افضل حیدری

نظام صلٰوة کا نفاذ، حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، افضل حیدری
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے نظام صلٰوة جیسے اقدامات کر رہی ہے، جن کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں علامہ افضل حیدری نے کہا کہ نظام صلٰوة کے نفاذ سے سوائے نماز مغرب اہل تشیع کو زیادہ مسئلہ نہیں ہو گا کیونکہ نماز ظہر 12 بج کر 15 منٹ پر زوال کے بعد اول وقت میں ادا کی جا سکتی ہے۔ صرف نماز مغرب، غروب آفتاب کے 10 منٹ بعد نماز ادا کی جاتی ہے، یہی حکم رمضان المبارک کے دوران افطاری کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ امن و امان کے لئے قومی ایکشن پلان کی عملداری کے لئے اقدامات کرے، دینی امور میں علما سے مشورہ ضرور کر لیا کرے، سرکاری سرپرستی میں نظام صلٰوة سے امن و امان قائم نہیں ہو گا۔ حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی، بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے پر توجہ دے۔
خبر کا کوڈ : 457721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش