0
Monday 4 May 2015 23:27

کراچی، راؤ انوار کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کراچی، راؤ انوار کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں شامل کرانے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رانا فیض الحسن ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ راؤ انوار کی جانب سے گزشتہ 5 برسوں کے دوران دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کئے گئے 80 فیصد مقابلے جعلی ہیں۔ عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، ایم کیو ایم کے خلاف پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کی جائیں، اور انہیں کہیں بھی تعینات نہ کرنے کیلئے حکم دیا جائے۔ واضح رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیو ایم کے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے تعلقات ہیں، جس پر سندھ حکومت نے انہیں معطل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 458414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش