0
Tuesday 5 May 2015 22:47

نئے پاکستان کا مطلب نظام بدلنا ہے، عمران خان

نئے پاکستان کا مطلب نظام بدلنا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا مطلب نظام بدلنا ہے، بلدیاتی الیکشن، الیکشن نہیں انقلاب ہوگا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا نظام لارہے ہیں جو انسانوں کو آزاد کردے گا۔ بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں اور پاکستان کے درمیان نظام کا فرق ہے، خیبر پختونخوا میں ایسا بلدیاتی نظام لارہے ہیں جو غلامی ختم کردے گا، آئندہ فیصلے عمران خان نہیں عوام خود کریں گے، سڑکیں، گلیاں، پانی اور ترقیاتی منصوبے آپ بنائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 3 کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں، مگر یہاں کوئی اسلام بیچ رہا ہے، کوئی ڈیزل کے پرمٹ۔ عمرا ن خان نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ووٹ اس شخص کو دیں جو دیانتدار ہو، تاکہ ترقیاتی فنڈز کا صحیح استعمال ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں ثابت ہوجائے گا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا تھا، اس سے پہلے کوہستان میں بھی عمران خان نے جلسے سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے رہنماء ملک اورنگزیب نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 458662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش