0
Wednesday 6 May 2015 18:43

نگران وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی رئیر ایڈمرل سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

نگران وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی رئیر ایڈمرل سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعلٰی گلگت بلتستان شیر جہان میر سے رئیر ایڈمرل عبدالعلیم نے وزیراعلٰی سیکرٹریٹ گلگت میں ملاقات کی۔ نگران وزیراعلٰی گلگت بلتستان شیر جہان میر نے رئیر ایڈمرل عبدالعلیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں نیول ریکروٹمنٹ سنٹر کے قیام کے لیے اقدامات کیے جائیں، نگران حکومت نیول سنٹر کے قیام میں بھرپور تعاون کریگی۔ نگران وزیراعلٰی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ہونہار طلبا کے لیے نیول کیڈٹ کالجز میں کوٹہ مختص کیا جائے تاکہ دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کے طلبا کو بھی تعلیم کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔ رئیر ایڈمرل عبدالعلیم نے کہا کہ نیول ریکروٹمنٹ سنٹر کے قیام اور نیول کیڈیٹ کالجز میں گلگت بلتستان کے طلبا کے لیے کوٹہ مختص کرنے کے لیے نیول چیف سے بات کر کے اقدامات کیے جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 458866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش