0
Thursday 7 May 2015 21:44

بلوچستان، ارکان پارلیمنٹ کے گارڈز غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث، نگرانی شروع

بلوچستان، ارکان پارلیمنٹ کے گارڈز غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث، نگرانی شروع
اسلام ٹائمز۔ صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق منتخب پارلیمینٹرینز کو سرکاری/کنٹریکٹ کی بنیاد پر دیئے گئے گارڈز کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے متعلق شکایات موصول ہونے پر مذکورہ گارڈز/گن مینوں کی نگرانی کیلئے ہدایات کا اجراء کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق یہ گارڈز صرف اپنے متعلقہ پارلمینٹرین کی حفاظت پر معمور ہوں گے اور انہیں انکے رشتہ داروں، دوستوں یا پارٹی ورکروں کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ پارلیمنٹرین انہیں دیئے گئے گارڈز کو اپنی رہائش یا گاڑی کے علاوہ کہیں اور تعینات نہیں کرسکیں گے۔ مذکورہ سرکاری گارڈز و اہلکاران کے کردار و سرگرمیوں کو اسپیشل برانچ کے ذریعے چیک کیا جاسکے گا۔ مذکورہ گن مین اگر کسی غیر قانونی عمل یا جرم کے مرتکب ہوں گے تو اسے متعلقہ پارلیمنٹرین کی ذمہ داری تصور کیا جائے گا۔ پارلیمنٹرین کی اپنے مقام پر غیر موجودگی کی صورت میں اس کے متعلقہ گارڈز صرف اسے یا اس کی فیملی کے افراد کے پک اینڈ ڈراپ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ یہ گن مین کسی بھی صورت میں اپنے متعلقہ پارلیمیٹرین کے بغیر اسلحہ لیکر نہیں گھومیں گے۔ خلاف ورزی کی صورت میں یا کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے پر متعلقہ گن مین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 459168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش