0
Thursday 14 May 2015 07:46

کابل، غیر ملکیوں میں مقبول مہمان خانے پر حملہ

کابل، غیر ملکیوں میں مقبول مہمان خانے پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے غیر ملکیوں میں مقبول ایک مہمان خانے پر دھاوا بول دیا، افغان سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو ہونے والے حملے کے دوران متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک سینئر افغان سیکورٹی افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ تین سے چار مسلح افراد شام کو پارک پیلس گیسٹ ہاؤس میں داخل ہو گئے، جس کے بعد سیکورٹی فورسز حرکت میں آ گئیں، جائے وقوعہ پر موجود کابل پولیس چیف عبدالرحمان رحیمی نے بتایا کہ مہمان خانے سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔ ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ خیال رہے کہ طالبان اس سے پہلے کابل کے مختلف مہمان خانوں پر حملے کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے بدھ کو مسلح افراد نے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں ایک سرکاری کمپاؤنڈ پر حملہ کرتے ہوئے 12 افراد کو ہلاک جبکہ اتنے ہی افراد کو زخمی کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 460662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش