0
Friday 15 May 2015 11:07

بنوں میں بم نصب کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا

بنوں میں بم نصب کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں دہشت گرد پل پر بم نصب کر رہے تھے، علاقہ حوید میں سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقہ حوید میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، جو حوید رابطہ پل میں بارودی مواد نصب کر رہے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، بال بیرنگ اور ریموٹ کنٹرول برآمد ہوا ہے۔ دونوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، حوید کے ہی علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 460945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش