0
Tuesday 19 May 2015 21:47

گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حکومت سازی ممکن نہیں رہے گی، علامہ علی رضوی

گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حکومت سازی ممکن نہیں رہے گی، علامہ علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ 8 جون ظالم، جابر اور غاصب لوگوں کی شکست کا دن ثابت ہوگا، عوام علاقے کی تعمیر و ترقی اور وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ مورثی سیاست اور مفاد پرستوں سے نجات کے لئے باصلاحیت اور محب وطن دیانتدار افراد کو منتخب کریں گے، لٹیرے اور کرپٹ مافیا عوامی عدالت سے بچ نہیں پائیں گے، ہم اقتدار کے حصول کے لئے نہیں، اقدار کی بحالی کے لئے میدان میں اترے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے کارکنان سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام اب کسی بہکاوے میں نہیں آئینگے، ہم خطے میں عادلانہ نظام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، اشرافیہ کے فرسودہ نظام کے خاتمے کے بغیر علاقے میں ترقی ممکن نہیں، عوامی حق رائے دہی پر قدغن لگانے کی ہم اجازت نہیں دینگے، اگر گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حکومت سازی ممکن نہیں رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 461819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش