0
Monday 1 Jun 2015 14:36

تقرب الٰہی کا ہدف ماہ رمضان المبارک کو ماہ تربیت کے طور پر مناکر حاصل کرینگے، سیدہ سدرہ نقوی

تقرب الٰہی کا ہدف ماہ رمضان المبارک کو ماہ تربیت کے طور پر مناکر حاصل کرینگے، سیدہ سدرہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ماہ رمضان المبارک کو ماہ تربیت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ جے ایس او طالبات کا ہدف تقرب الٰہی کا حصول ہے، ہم دختران ملت کی تربیت و کردار سازی کے ذریعے اس ہدف کو پورا کرسکتے ہیں، قائد محبوب علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہم ماہ رمضان المبارک میں خواہران جعفریہ کی تربیت کریں گے، ملک بھر میں صوبائی، ڈویژنل، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور یونٹ کی سطح پر تربیتی ورکشاپس کا انتظام کیا جائے گا، جس میں انکی اخلاقی و دینی اور تنظیمی تربیت کی جائے گی۔ جے ایس او طالبات پاکستان کے پاس ہر شہر میں معاون معلمات کی ٹیم ہے۔ ماہ رمضان میں جس شہر سے بھی ہم سے رابطہ کیا گیا ہم معلمات کو انکے علاقہ میں بھیجیں گے، تاکہ وہاں مومنات کی روحانی تربیت میں مدد کی جاسکے۔

سیدہ سدرہ نقوی نے کہا کہ اس حوالے سے ورکشاپس میں نصاب دیا جائے گا اور آخر میں امتحان لے کر حوصلہ افزائی کے لئے انعامات بھی دیئے جائیں گے، کیونکہ ہمارا ہدف مومنات کو معرفت الٰہی دینا ہے اور یہ سلسلہ ولایت علیؑ ابن ابی طالب ؑ سے ہوتا ہوا معرفت امام زمانہؑ اور ولایت فقیہ تک جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ متمسک رہنے میں بقاء روحانی ہے، ہمیں نمائندہ ولایت فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات و رہنمائی سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔  پروردگار علامہ سید ساجد علی نقوی کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے اور ہمیں ان سے استفادہ حاصل کرنے کی توفیق عنایت کرے۔ (الٰہی آمین)
خبر کا کوڈ : 464445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش