0
Wednesday 3 Jun 2015 15:00

پولیس حراست میں کارکن کی ہلاکت پر ایم کیو ایم کا 2 روزہ سوگ کا اعلان

پولیس حراست میں کارکن کی ہلاکت پر ایم کیو ایم کا 2 روزہ سوگ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے پولیس حراست میں کارکن کی ہلاکت پر 2 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا، رابطہ کمیٹی نے عوام سے آج اور کل کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کر دی، دوسری جانب وسیم کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پولیس سرجن نے سر پر گہری چوٹ لگنے کو موت کہ وجہ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے عزیز بھٹی تھانے میں کارکن کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت پر 2 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ آج اور کل کاروباری سرگرمیاں اور ٹرانسپورٹ بند رکھی جائیں۔ متحدہ قائد الطاف حسین نے بھی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم وسیم کے زیر حراست دیگر 2 بھائیوں نعیم اور عادل کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب عزیز بھٹی پولیس کی زیر حراست ہلاک ہونے والے متحدہ کارکن وسیم کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے، پولیس سرجن جلیل قادر کا کہنا ہے کہ ملزم کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔ ایم کیو ایم رہنماء سلمان مجاہد کہتے ہیں کہ وسیم کو بلدیہ سے حراست میں لے کر قتل کیا گیا، واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے، وسیم کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں۔ واضح رہے کہ وسیم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں کچھ روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، پولیس حراست میں ہلاکت پر شہریوں کی بڑی تعداد نے تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 464744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش