0
Wednesday 3 Jun 2015 17:58

پاکستان میں توانائی بحران کی وجہ سے روزگار کے مواقع محدود ہو چکے ہیں، وسیم اختر

پاکستان میں توانائی بحران کی وجہ سے روزگار کے مواقع محدود ہو چکے ہیں، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر نے آئندہ تین برسوں میں ایک لاکھ افراد کو روزگار کے لئے بیرون ملک بھجوانے کے حکومتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ، لاقانونیت، میرٹ کی پامالی اور دہشتگردی جیسے مسائل سے تنگ آ کر نوجوان نسل دیارغیر کا رخ کر رہی ہے۔ نوجوان جو ہمارے ملک کی کُل آبادی کا ساٹھ فیصد ہیں کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم وہنر دے کر ان کی صلاحیتوں سے ملک کے اندر بھرپور انداز میں استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی بحران کی وجہ سے روزگار کے مواقع محدود ہو چکے ہیں اس سے مینوفیکچرنگ کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس میں ملازمتوں کی تعداد تقریبانہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ بے روزگاری کے باعث مزدور فاقوں پر مجبور ہیں رہی سہی کسر حکومتی اقدامات نے پوری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے قطر کو 2022 کے فیفا ورلڈکپ کے لئے افرادی قوت فراہم کرنے کا معاہدہ خوش آئند ہے اس سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا اور عوام کی زندگی میں آسودگی آئے گی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہنرمند افراد کے انتخاب میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے تا کہ کسی علاقے یا شہر کے ساتھ زیادتی نہ ہو اس بات کو یقینی بنایا جائے حکومتی محکمے امیدواروں کو مکمل رہنمائی فراہم کریں۔
خبر کا کوڈ : 464773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش