0
Friday 5 Jun 2015 13:03

یمن پر سعودی عرب اور اُس کے اتحادی ممالک کے حملے جاری، متعدد شہید اور زخمی

یمن پر سعودی عرب اور اُس کے اتحادی ممالک کے حملے جاری، متعدد شہید اور زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے رحبان نامی علاقے پر سعودی جنگی طیاروں کے تازہ ترین حملے میں تین عام شہری شہید جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ صوبہ ذمار پر بھی حملے میں دو یمنی شہری شہید اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ صوبہ 'اب' میں بھی آل سعود کے جنگی طیاروں کے حملے میں ایک خاتون شہید ہوگئی۔ یمن کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی فورس نے جیزان کے علاقے میں واقع فوجی ٹاور الردیف کو تباہ کر دیا ہے اور یمنی فوج اور عوامی فورس کے حملے کے بعد سعودی فوجیوں نے بھاگنا شروع کردیا۔ الردیف فوجی اڈے پر یمنی فوج کے حملے میں سعودی فوج کا ایک ٹینک اور دو فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
خبر کا کوڈ : 465007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش