0
Monday 8 Jun 2015 01:22

آخری مرحلہ آن پہنچا، گلگت بلتستان انتخابات کا دنگل آج سجے گا

آخری مرحلہ آن پہنچا، گلگت بلتستان انتخابات کا دنگل آج سجے گا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے دنگل آج سجے گا، امیدواروں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے اور ممکنہ سکیورٹی خدشات سے نمٹنے کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کر دی گئی ہے اور پولنگ عملے کو سامان کے ہمراہ متعلقہ اسٹیشنز پر سخت سکیورٹی میں بھجوا دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات رہے گی اور کسی غیر متعلقہ شخص کو بغیر اجازت نامہ پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسٹیشنز سے 4 سو میٹر کے اندر کوئی پوسٹر، جھنڈے اور بینرز آویزاں کرنے نہیں دیئے جائیں گے جو لوگ خلاف ورزی کریں گے انہیں اسی وقت گرفتار کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ انتخابات کو صاف شفاف رکھنے کیلئے اشتعال انگیز تقاریر، دل آزار لٹریچر اور پمفلٹ کی تقسیم پر پابندی لگا دی گئی ہے، کوئی جماعت لائوڈ اسپیکر بھی استعمال نہیں کر سکے گی۔ حکومتی ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انتخابات کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اور انتخابی میٹریل عملے کے ہمراہ پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 465495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش