0
Monday 8 Jun 2015 15:35

فوج کی نگرانی میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار ہیں، عمران خان

فوج کی نگرانی میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کے تحت ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت کا دھاندلی میں کوئی کردار نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کی نگرانی میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کو تیار ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں نے کہا تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔ جے یو آئی، پی پی اور اے این پی صوبائی حکومت کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو اس وقت کیوں نہیں کہا گیا کہ نواز حکومت مستعفی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، اے این پی اور جے یو آئی نے نواز شریف کا ساتھ دیا۔ ہم نے صرف 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی۔ اے این پی اور جے یو آئی نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی۔ دھاندلی کا نعرہ لگانے والی تینوں سیاسی جماعتیں اے پی سی میں شرکت کریں اور فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کی تیاری کریں۔ صوبائی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بے بنیاد ہے، کیونکہ انتخابات الیکشن کمیشن کے تحت ہوئے۔ صوبائی حکومت کا دھاندلی میں کوئی کردار نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 465567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش