0
Thursday 11 Jun 2015 03:03

سزائے موت کے دو قیدی کوٹ لکھپت جیل میں پراسرار طور پر ہلاک

سزائے موت کے دو قیدی کوٹ لکھپت جیل میں پراسرار طور پر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے دو قیدی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے ہیں۔ جیل میں موجود سزائے موت کے دو قیدیوں امانت اور علی شیر کو رواں ماں کے آخرمیں پھانسی دی جانی تھی، تاہم وہ پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ جیل حکام کے مطابق امانت نامی قیدی ایڈز اور شوگر جبکہ علی شیر جگر کے عارضے میں مبتلا تھا۔ دونوں قیدیوں کا ہر ممکن علاج معالجہ کرایا جارہا تھا، لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے بجھوا دی گئیں ہیں۔ جس کے بعد حتمی طور پر معلوم ہو پائے گا کہ دونوں قیدیوں کی موت کی وجوہات کیا تھیں۔
خبر کا کوڈ : 466030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش