0
Saturday 13 Jun 2015 00:43

اسلام آباد میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں پچیس جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ہائی کورٹ میں چیلنج کر دئیے گئے۔ اسلام آباد کے چار شہریوں نے ایڈوکیٹ مبین الدین قاضی کے ذریعہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں الیکشن کمیشن، وزارت داخلہ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری، سیکرٹری قومی اسمبلی، سیکرٹری سینٹ، وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق بل صرف قومی اسمبلی نے منظور کیا۔ بل کو ایکٹ آف پارلیمنٹ بنانے کے لیے سینٹ سے منظوری لینا بھی ضروری ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے عمل کو روکا جائے۔ وزارت داخلہ کے پاس اسلام آباد کی حلقہ بندیاں کرنے کا اختیار نہیں۔ حلقہ بندیوں کے حوالہ سے جاری نوٹی فکیشن غیر قانونی ہے۔
خبر کا کوڈ : 466267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش