0
Monday 15 Jun 2015 08:17

کوہاٹ، رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سستا بازار لگانے کا فیصلہ

کوہاٹ، رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سستا بازار لگانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سستا بازار لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ اشیائے خوردنی کے ریٹ مقرر کر کے متعلقہ انتظامی محکموں کو عمل در آمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی کی زیر صدارت انکے دفتر میں پرائس ریویو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جسمیں چیف میونسپل آفیسر کوہاٹ محمد شعیب، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، سی ایم او لاچی محمد امین، تاجر برادری کے منظور پراچہ، عابد پراچہ، اسرار شنواری، لعل محمد، عاشق خان اور محمد سماعیل و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کامران احمد آفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ کوہاٹ کی تاجر برادری کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مارکیٹ میں مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی بلا رکاوٹ رسد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ماہ رمضان کے دوران روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کے دورے کرکے صارفین کو مقررہ نرخوں پر ضروریات زندگی کی اشیاء دستیاب بنانے اور دکانداروں کو سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کرنے کا پابند بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 466578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش