0
Monday 15 Jun 2015 15:23

کراچی، آئی جی سندھ کا رمضان المبارک میں فول پروف سیکیورٹی اقدامات کا حکم

کراچی، آئی جی سندھ کا رمضان المبارک میں فول پروف سیکیورٹی اقدامات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے رمضان المبارک میں شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کو ہر ممکن اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ماہ مبارک میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے آئی جی سندھ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ افطاری سے قبل ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ آئی جی سندھ نے حساس مقامات، مساجد، امام بارگاہوں، تروایح کے اجتماعات کیلئے سیکیورٹی فول پروف بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔ غلام حیدر جمالی نے زونلز ڈی آئی جیز کو شاپنگ سینٹر، حساس مقامات اور بچت بازاروں میں بھی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ علاقوں میں اسنیپ چیکنگ اور گشت بڑھانے کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 466740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش