0
Tuesday 16 Jun 2015 19:25

یمن کے فراری وزیر خارجہ نے یمن میں جنگ بندی کی مخالفت کر دی

یمن کے فراری وزیر خارجہ نے یمن میں جنگ بندی کی مخالفت کر دی
اسلام ٹائمز۔ یمن کے سابق وزیرخارجہ ریاض یاسین نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والے امن مذاکرات کے دوران میں کہا ہے کہ جب تک تحریک انصاراللہ اپنے کنٹرول والے علاقوں کو خالی نہیں کرتی یمن میں کوئی جنگ بندی نہیں ہو گی۔ جنیوا اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے عارضی جنگ بندی کی اپیل کی تھی تا کہ جنگ کی وجہ سے مشکلات میں پھنسے عام شہریوں تک مدد پہنچائی جا سکے۔ یمن کی وزارت صحت کے مطابق یمن میں چھبیس مارچ سے جاری سعودی اتحاد کی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ یمن کی وزارت صحت نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن میں صحت عامہ کی صورت حال بحرانی ہے اور دوائوں کی کمی اور آلودگی کی وجہ سے ملک میں ملیریا پھیل گیا ہے جس میں بیس ہزار افراد مبتلا ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 467028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش