0
Tuesday 16 Jun 2015 19:18

ہم اپنے اصول سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے، انصاراللہ

ہم اپنے اصول سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے، انصاراللہ
اسلام ٹائمز۔ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے سیاسی شعبے کے رکن ضیف اللہ الشامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور ہمارے سیاسی رہنما جنیوا مذاکرات کو پیچیدگی سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ضیف اللہ شامی نے کہا کہ جنیوا مذاکرات کے مستقبل اور اس کے نتائج کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ انصاراللہ آنے والی تبدیلیوں اور جنگ میں پیشرفت جاری رکھنے کے باوجود مذاکرات میں اپنے موقف کا اعلان کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ جنیوا مذاکرات میں یمن کے سیاسی گروہوں کی شرکت بغیر کسی شرط کے انجام پا رہی ہے اور ہر فریق مذاکرات میں بغیر کسی شرط کے اپنی تجاویز پیش کرے گا۔ ضیف اللہ الشامی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یمن کے عوام کے خلاف آل سعود کی جارحیت کا سلسلہ جاری رہنا اس کی ذلت آمیز شکست کا ثبوت ہے جس سے اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ الشامی نے مزید کہا کہ آل سعود اپنی بربریت سے یمنی عوام میں خوف و ہراس پیدا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 467030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش