0
Wednesday 17 Jun 2015 18:21

ڈی آئی خان، پٹھان اور راجپوت تاجروں کے درمیان مسلح تصادم، دو افراد جاں بحق، سات زخمی

ڈی آئی خان، پٹھان اور راجپوت تاجروں کے درمیان مسلح تصادم، دو افراد جاں بحق، سات زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان شہرکے وسط میں واقع گومل مارکیٹ میں دو روز سے معمولی توں تکرار پر ہونیوالی لڑائی کے بعد جب صبح سویرے گومل مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا، تو میانی پٹھان گروپ اور راجپوت گروپوں میں دوبارہ لڑائی ہوگئی۔ گالم گلوچ سے شروع ہونے والی لڑائی لمحوں میں مسلح تصادم کی صورت اختیار کرگئی۔ دونوں گروپون کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بلال ولد عبدالحمید میانی سکنہ کوکار، اور جمعہ خان میانی سکنہ کوکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ فضل الرحمن ولد مصطفی میانی، فاروق ولد حمید میانی، بتائی خان ولد سب خان میانی، جعفر خان میانی، زرین خان ولد عبداللہ میانی، حفیظ راجپوت اور زبیر ولد ایوب راجپوت زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد شہر میں سخت کشیدگی پھیل گئی اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کی دکانوں کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ اس میدان کارزار کے دوران دیہاتوں سے آئی ہوئی غریب خواتین اور ان کے بچے دکانوں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے۔ اس واقعہ کے فوراً بعد سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم دونوں گروپوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔ جس سے دونوں گروپ منتشر ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ بھی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور انہوں نے محصور خواتین اور بچوں کو دکانوں سے باہر نکالا۔ اس دوران پولیس نے گومل مارکیٹ اور بازاروں میں سرچ آپریشن کرنے کے بعد مارکیٹ کو سیل کردیا۔ مذکورہ واقعہ کے بعد شہر بھر میں کشیدگی پھیل گئی۔ کاروباری ادارے بند ہوگئے۔ مذکورہ واقعہ کے بعدسول ہسپتال کے باہرجاں بحق ہونیوالے میانی قوم کے مشتعل افراد نے جی پی او چوک پر رکاوٹیں ڈال کر روڈ کو بند کردیا۔ انہوں نے ٹائر جلا کر انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پائی جاتی ہے تاہم کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 467279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش