0
Sunday 21 Jun 2015 22:08

کوئٹہ، اے این ایف کی کارروائی، 7830 کلوگرام منشیات برآمد

کوئٹہ، اے این ایف کی کارروائی، 7830 کلوگرام منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ کے علاقہ قلعہ عبداللہ میں کارروائی کرتے ہوئے 7 ہزار 830 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ اے این ایف نے قلعہ عبداللہ کے علاقہ گلستان میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 7 ہزار 830 کلو گرام چرس برآمد کرلی، تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے اور اسے سندھ منتقل کیا جانا تھا۔ واضح رہے کہ اے این ایف گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قلعہ عبداللہ اور چمن سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 468158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش