0
Tuesday 23 Jun 2015 20:33

کراچی میں مصنوعی بارش کرانے پر غور

کراچی میں مصنوعی بارش کرانے پر غور
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گرمی کی حالیہ بدترین لہر اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بعد ماہرین نے گرمی کا زور توڑنے کے لیے مصنوعی بارش کرانے پر غور شروع کردیا ہے، تاہم اس حوالے سے ماہرین مختلف رائے بھی رکھتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں گرمی کی بدترین لہر کو ختم کرنے کے لیے ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ کے دفتر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ موسمیات، پلانٹ پروڈکشن ڈپارٹمنٹ، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور تاجربرادری سمیت ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان شریک ہوئے۔ اجلاس میں کراچی میں گرمی کی لہر کو ختم کرنے کے لیے مصنوعی بارش کرانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں شریک مصنوعی بارش کے ماہر طیب آرائیں نے بتایا کہ 2 سے 4 ہزار فٹ کی بلندی پر موجود بادلوں پر سوڈیم کلورائیڈ کا اسپرے کیا جاتا ہے، جس کے تقریباً 3 گھنٹے بعد بارش ہوتی ہے لیکن اس کے لیے بادلوں کا مخصوص تعداد میں ہونا بھی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش کے لیے پلانٹ پروڈکشن ڈپارٹمنٹ اور آرمی ایوی ایشن کے طیارے اسپرے کے لیے طیارے ہوں گے۔ طیب آرائیں نے کہا کہ سندھ میں سنہ 2000 میں تھر کے علاقے میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 468634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش