0
Saturday 27 Jun 2015 17:02

جی بی، این آئی ایس اساتذہ کو گھر بھیجنے کی تیاری مکمل، تنخواہوں کی ریکوری کا حکم

جی بی، این آئی ایس اساتذہ کو گھر بھیجنے کی تیاری مکمل، تنخواہوں کی ریکوری کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان ثناءاللہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ تمام این آئی ایس اساتذہ کی تقریاں اور بھرتیاں غیر قانونی ہیں، جعل سازی کے ذریعے پوسٹیں منظور کرائی گئی جبکہ ان کی بھرتیاں بھی غیرقانونی ہیں۔ نوٹفیکشن میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ این آئی ایس اساتذہ پہلے لی جانے والے تنخواہوں بھی واپس کر دیں۔ این آئی ایس سے متاثرہ اساتذہ کی تعداد 350 ہے جن میں مرد اور خواتین اساتذہ دونوں شامل ہیں، این آئی ایس اساتذہ ایک عرصے سے ریگولر کرنے اور تنخواہوں کے اجراء کا مطالبہ کر رہے تھے دوران الیکشن سیاسی پارٹیوں نے این آئی ایس ااساتذہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کر کے ووٹ حاصل کر لے تھے تاہم حلف برداری کی تقریب کے بعد ہی الٹی گنگا بہہ گئی اور این آئی ایس اساتذہ کو خوشخبری ملے کی بجائے گھر کی راہ لینے پڑی اور تنخواہیں بھی واپس کرنے کا حکم نامہ آگیا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ این آئی ایس سے متاثرہ اساتذہ کو فارغ کرنے سے بے روزگاری میں اضافے کے ساتھ دیگر مسائل جنم لیں گے، سیاسی جماعتوں نے ووٹ تو وصول کر لیے لیکن ان کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں مزید مشکلات میں ڈال دیا۔
خبر کا کوڈ : 469652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش