0
Tuesday 30 Jun 2015 22:17

ننگر ہار کے 21 اضلاع میں سے 8 پر داعش کا قبضہ، سونے اور پیسوں کی بارش

ننگر ہار کے 21 اضلاع میں سے 8 پر داعش کا قبضہ، سونے اور پیسوں کی بارش
اسلام ٹائمز۔ تکفیری دہشت گرد تنظیم اسلامک سٹیٹ (داعش) کے حامیوں اور جنگجوؤں نے مبینہ طور پر پہلی بار افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے 21 اضلاع میں سے 8 پر قبضہ کر کے طالبان کو پسپا کر دیا۔ ایک قبائلی حاجی عبدال جان نے ایک برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ داعش کے جنگجو پک اپ ٹرکوں پر آئے، ان کے پاس مشین گنیں اور بھاری ہتھیار تھے، ٗان کے پاس سونا اور نقد رقم تھی، وہ نوجوانوں کو پیسے دے کر اپنے ساتھ ملا رہے ہیں۔ قابئیلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی علاقوں میں سیاہ پرچم لہرائے اور پمفلٹس بھی تقسیم کئے ہیں، مساجد میں اپنا پیغام مترجموں کے ذریعے پھیلا رہے ہیں اور اپنے مبینہ خلیفہ بغدادی کا خط عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ جبکہ افغان فوج کے ترجمان نعمان عاطفی نے بتایاکہ 8 اضلاع پر داعش کا کنٹرول ہے، ٗطالبان علاقے سے نکل گئے مزاحمت نہیں کی۔ دوسری طرف افغان طالبان نے قبضے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش والے ہمارے حریف نہیں ہیں ٗوہ چور اور ٹھگ ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیاکہ طالبان جلد یہ اضلاع چھڑا لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 470483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش