0
Wednesday 1 Jul 2015 22:15

محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں غیرقانونی بھرتیوں اور جعلی ڈگریوں کے حامل افراد کیخلاف تحقیقات شروع

محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں غیرقانونی بھرتیوں اور جعلی ڈگریوں کے حامل افراد کیخلاف تحقیقات شروع
اسلام ٹائمز۔ بلتستان میں محکمہ تعلیم میں غیرقانونی طور پر بھرتی ہونے والے اور جعلی ڈگریاں جمع کرانے والے ملازمین کے کاغذات کی چھان بین کیلئے دو رکنی اعلٰی افسران پر مشتمل کمیٹی اسکردو پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم اسکردو میں بی پی ایس 9 اور 14 میں ہیرا پھیری کی شکایات محکمہ تعلیم گلگت کو موصول ہوئی تھی جس پر نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان نے محکمہ تعلیم کے اعلٰی افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیکر اسکردو روانہ کر دیا ہے، جو اسکردو میں ملازمین کی غیرقانونی بھرتیوں اور جعلی ڈٖگری جمع کرانے والے ملازمین کے کاغذات کی چھان بین کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم تعلیمی اسناد غیرقانونی اپوائنمنٹ آرڈر اور جوائنگ رپورٹ کی بھی تحقیقات کرینگی۔ تحقیقاتی ٹیم کے اسکردو پہنچنے کی خبر سنتے ہی نامکمل کاغذات، جعلی ڈگری ہولڈرز اور غیرقانونی طور بھرتی ہونے والے اساتذہ کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی جعلی ڈگریوں کو متعلقہ بورڈ سے تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ کاغذات مکمل پائے جانے والے ملازمین کو سنیارٹی لسٹ کے تحت اگلے سکیل میں ترقی دینے کیلئے بھی اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 470823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش