0
Friday 3 Jul 2015 19:08

حویلیاں ضلع ایبٹ آباد میں پانی کے منصوبے کا افتتاح

حویلیاں ضلع ایبٹ آباد میں پانی کے منصوبے کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح بہبود و چیئرمین خیرالعمل فائونڈیشن نے کہا کہ پوری دنیا میں صاف پانی کی فراہمی ایک برا چیلنج بن چکا ہے، پاکستان میں گلگت بلتستان سے لیکر کراچی جیسے بڑے شہر میں بھی پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی حکمرانوں کی گڈ گورننس کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔ حکمرانوں کے پاس اس غریب عوام کو سوائے جھوٹے وعدوں کے دینے کے لیے اب کچھ نہیں بچا، اقتدار مال و زر کی جمع آوری سے زیادہ کچھ نہیں اس لوٹ کھسوٹ کا نتیجہ ہے کہ تمام ادارے بشمول پانی، بجلی، صنعت، سیاحت، تعلیم اور صحت دیوالیہ ہوتے چلے جا رہے ہیں اور عوام ان سہولیات سے محروم کبھی بھوک کبھی پیاس اور کبھی بجلی نہ ملنے سے موت کی نیند سو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حویلیاں ضلع ایبٹ آباد میں پانی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا وحید کاظمی اور صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود سید تہور عباس بھی تھے۔ معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے نثار علی فیضی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، محروموں اور مستضعفوں کو ان کا حق دلوانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ تاکہ عوام کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے اور اس جدوجہد کے ذریعے سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی ہو سکے۔ پانی کے منصوبے پر عملدرآمد پر علاقے کے معززین نے خیرالعمل فائونڈیشن اور خصوصا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور نثار علی فیضی کا شکریہ ادا کیا کہ جن کے اقدامات سے اس علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکی۔
خبر کا کوڈ : 471309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش