0
Tuesday 7 Jul 2015 10:23

مہاتما گاندھی نہیں جھکتے تو ملک کی تقسیم نہیں ہوتی، آر ایس ایس

مہاتما گاندھی نہیں جھکتے تو ملک کی تقسیم نہیں ہوتی، آر ایس ایس
اسلام ٹائمز۔ آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے بابائے قوم مہاتما گاندھی پر قابل اعتراض تبصرہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر باپو نہیں جھکتے تو ملک کی تقسیم نہیں ہوتی۔ اندریش کے اس بیان پر کانگریس سمیت کئی پارٹیوں نے مذمت کی ہے۔ اندریش کمار آر ایس ایس کے وہ لیڈر ہیں جنہوں نے گزشتہ دنوں ہی مسلمانوں کو افطار پارٹی دی تھی۔ اجمیر دھماکے کے اہم ملزم بھرت بھائی نے ’’اے ٹی ایس‘‘ کے سامنے دعوی کیا تھا کہ آر ایس ایس سے وابستہ سنیل جوشی کے قتل کے پیچھے اندریش کمار کا ہی ہاتھ تھا۔ اندریش کے بیان پر کانگریس سمیت سیکولر سمجھے جانے والی تمام پارٹیوں نے سخت تنقید کی ہے۔ کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا نے اندریش پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کم سے کم آپ ان کے خیال سے سیکھ نہیں سکتے ہیں تو آپ اپنی ضمیر میں جھانکیں، آپ گاندھی اور آر ایس ایس کا فرق سمجھ جائیں گے۔

کانگریس نے مزید کہا کہ آپ کتنی بار بھی گاندھی جی کو بے عزت کریں، گاندھی جی اتنے بڑے ہیں کہ ان پر آنچ نہیں آ سکتی۔ کانگریس لیڈر پی سی چاکو نے کہا کہ اندریش کا بیان قابل مذمت ہے اور گاندھی جی کبھی بھی ملک کی تقسیم کے حق میں نہیں رہے۔ بلکہ اس تقسیم سے جس شخص کو سب سے زیادہ صدمہ پہنچا وہ گاندھی تھے۔ این سی پی لیڈر مجید میمن کا کہنا ہے کہ وہ نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ آج اس مسئلے پر کیوں بات ہو رہی ہے۔ انہیں تو ویاپم کی حقیقت جاننی ہے۔ ایس پی لیڈر پرمود تیواری نے اندریش کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا کہہ کر قوم کی توہین کی ہے۔ این سی پی لیڈر طارق انور کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کی عادت ہے کہ وہ گاندھی کو نشانہ بناتے ہیں۔ ایس پی لیڈر گورو بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ یہ لوگ گاندھی کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے اور آج گاندھی کے بارے میں ایسی باتیں کہہ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 471959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش