0
Tuesday 7 Jul 2015 05:44

چودھری نثار کا سید قائم علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ

چودھری نثار کا سید قائم علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ
اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایف آئی اے کو تحفظ پاکستان قانون کے تحت دیئے گئے حالیہ اختیارات محض سندھ کیلئے مخصوص نہیں ہیں۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو اختیارات دینے کا بنیادی مقصد ان جرائم کی تحقیقات کی ذمہ داری دینا ہے جو بین الاقوامی یا بین الصوبائی ہیں اور جو تمام صوبوں کی پولیس کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ صوبائی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، کسی صوبے کو اس حوالے سے تحفظات نہیں ہونے چاہیئں۔
خبر کا کوڈ : 471992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش