0
Tuesday 7 Jul 2015 18:55

جامع المنہاج ٹائون شپ میں آج سے شروع ہونے والے شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل

جامع المنہاج ٹائون شپ میں آج سے شروع ہونے والے شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے ترجمان رائو محمد عارف رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جامع المنہاج ٹائون شپ اور منہاج گرلز کالج لاہور میں آج سے شروع ہونے والے شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں خواتین و حضرات الگ الگ جگہوں پر اعتکاف بیٹھیں گے۔ حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے اعتکاف میں شرکت کیلئے کوئٹہ، کراچی، شمالی علاقہ جات اندرون سندھ اور بلوچستان سے قافلے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ بیرونی دنیا سے بھی سینکڑوں معتکفین شرکت کر رہے ہیں۔ شدید گرمی، حبس اور لوڈشیڈنگ جیسے سنگین مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر اعتکاف کیلئے ہیوی ڈیوٹی جنریٹرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سینکڑوں نوجوان سیکیورٹی کی ڈیوٹی دیںگے۔ خواتین اور مردوں کے شہر اعتکاف میں مختلف مقامات پر درجنوں سیکیورٹی کیمرے لگا دئیے گئے ہیں۔ ہزاروں معتکفین کیلئے 30 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم شہر اعتکاف میں ہمہ وقت موجود ہوگی جبکہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی ایمبولینسز بھی شہر اعتکاف میں ہمہ وقت موجود ہوں گی۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری اس سال نماز تراویح کے بعد درس قرآن و تصوف دیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے دروس اور خطابات سے استفادہ کیلئے جامع المنہاج اور منہاج گرلز کالج میں تین تین LED سکرینز لگائی گئی ہیں تا کہ مرد و خواتین معتکفین کو خطابات دیکھنے اور سننے میں آسانی ہو۔ منہاج آئی ٹی بیورو کے ذریعے ڈاکٹر طاہر القادری کے خطابات اور شہر اعتکاف میں ہونیوالی دیگر محافل اور سرگرمیوں کو پوری دنیا میں براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سے ساری دنیا میں بسنے والے مسلمان شہر اعتکاف میں ہونیوالے پروگرامز اور روحانی محافل سے مستفید ہو سکیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 472148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش