0
Wednesday 8 Jul 2015 20:26

ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں کے ساتھ ہیں، شاہ محمود قریشی

ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں کے ساتھ ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کی مضبوطی کا تاثر دے کر غلط بیانی سے کام لیا ہے تا کہ جوڈیشل کمیشن کے متوقع فیصلے پر اثر انداز ہوا جا سکے، ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پاکستان تحریک انصاف تاجروں کے ساتھ ہے۔ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود نے مزید کہا کہ عید سے پہلے یا بعد جوڈیشل کمیشن کا اہم فیصلہ متوقع ہے ہم نے تمام ثبوت جوڈیشل کے حوالے کر دیے ہیں۔ پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما اس لیے دھڑا دھڑ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں کیونکہ اُنہیں معلوم ہے کہ تحریک انصاف ہی مستقبل کی سب سے بڑی جماعت ہے، وہ لوگ جنہیں ضیاء الحق کے کوڑے نہ موڑ سکے وہ آج عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے تحریک انصاف کا رُخ کر رہے ہیں۔ بہت جلد گوجرنوالہ کے سیاسی رہنما بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، ممبر صوبائی اسمبلی ظہیر الدین علیزئی، جاوید اختر انصاری، سعید قریشی اور دیگر موجود تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 472389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش