0
Wednesday 8 Jul 2015 22:40

اپنے ملک کو چھوڑ کر دوسرے ملک سے محبت اسلامی تعلیمات کے منافی، آر ایس ایس

اپنے ملک کو چھوڑ کر دوسرے ملک سے محبت اسلامی تعلیمات کے منافی، آر ایس ایس
اسلام ٹائمز۔ آر ایس ایس نے ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں خاص کر کشمیر کے مسلمانوں کو اس بات کی یاد دہانی کرائی کی اپنی سرزمین کے برعکس کی دوسرے ملک کے ساتھ محبت رکھنا اسلام کے بنیادی اصولوں کے منافی ہیں، آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندرش کمار نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں پاکستانی سینٹمنٹ کو پنپنے نہیں دیا جائیگا اور سبز ہلالی پرچم لہرانے والوں اور پاکستان سے شگف رکھنے والوں کے خلاف علیٰحدہ قانون مرتب کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔ آر ایس ایس نے ریاست جموں کشمیر کے مسلمانوں خاص کر کشمیر کے مسلمانوں کو اس بات کی یاد دہانی کرائی کی اپنی سرزمین کے برعکس کی دوسرے ملک کے ساتھ محبت رکھنا اسلام کے بنیادی اصولوں کے منافی ہیں، کرنال جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سینئر لیڈر اور مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ ندریش کمار نے کہا کہ کشمیر ہو یا گجرات یا ملک کا کوئی بھی حصہ پاکستان کیلئے ہمدردی رکھنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

اندریش کمار نے کہا کہ ہندوستان میں کے کسی بھی حصے میں اگر پاکستانی حمایتی ہوں اُن کو چاہئے کہ وہ ملک چھوڑ کر پاکستان چلے جائیں یہاں انکے لئے کوئی جگہ نہیں ہیں۔ آر ایس ایس لیڈر نے کہا کہ پاکستانی پرچم لہرانا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانا ناقابل برداشت ہیں، انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ایسے عنصر کے خلف سخت سے سخت کارروائی کی جائے جو پاکستان کے حق میں نیک خواہشات رکھتے ہوں انہوں نے کہا کہ ہلالی پرچم لہرانے والوں کو کڑی سزا دلانے کیلئے ایک علیٰحدہ قانون بنانے کی ضرورت ہے، اندریش کمار نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں جو لوگ ہندوستان کے ساتھ محبت نہیں کرتے اور پاکستان کے حق میں جذبہ رکھتے ہیں انہیں یہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے دفعہ 370 اور ایودھیا معاملے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپ صبر کرو اور دیکھتے جاؤ آگے کیا ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 472400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش