0
Sunday 12 Jul 2015 02:14

ڈی جے بٹ نے عمران خان کو مزید 10 کروڑ روپے کے بقایا جات کے بل تھما دیئے

ڈی جے بٹ نے عمران خان کو مزید 10 کروڑ روپے کے بقایا جات کے بل تھما دیئے
اسلام ٹائمز۔ کپتان کے دھرنوں میں کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے والے ڈی جے بٹ نے تحریک انصاف کو 10 کروڑ 53 لاکھ روپے کے مزید بقایاجات کا بل تھما دیا۔ تحریک انصاف کو فراہم کیے گئے بلوں کے مطابق موصوف دھرنے کے دوران 38 لاکھ روپے کا تو صرف کھانا کھا گئے۔ تفصیلات کے مطابق، ڈی جے بٹ نے بٹ ہونے کا حق ادا کر دیا اور بٹوں کے بارے میں زیادہ کھانے کی کہاوت سچ ثابت کر ڈالی۔ تحریک انصاف کو جمع کرائے گئے بقایا جات کے بل کے مطابق ڈی جے بٹ دھرنے کے دوران 38 لاکھ 39 ہزار روپے کا کھانا کھا گیا۔ صرف یہی نہیں ڈی جے بٹ نے سروسز کی مد میں بھی 6 لاکھ 45 ہزار روپے بل میں شامل کر دیئے۔ بل کے مطابق ڈی جے بٹ کا ڈیزل پر 1 کروڑ 95 لاکھ کا خرچہ ہوا جبکہ جنریٹر کا کرایہ 1 کروڑ 1 لاکھ روپے بنا۔ ڈی جے بٹ نے ساونڈ انجینئیر کے لیے 36 لاکھ 85 ہزار روپے مانگ لئے، ہیلپر اور لوڈر کی تنخواہوں کا بل بھی 38 لاکھ روپے بنا ڈالا ہے۔ جنریٹر آپریٹر کے لئے 12 لاکھ 91 ہزار، ٹرک ویلڈنگ 19 لاکھ 50 ہزار روپے اور ساونڈ اسپیکر کا کرایہ 2 کروڑ 89 لاکھ روپے بنایا ہے۔ ڈی جے بٹ نے متفرق اخراجات کی مد میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی اور 1 کروڑ 70 لاکھ روپے کا دعویٰ کر ڈالا۔ اس کے علاوہ تقریباً 6 کروڑ روپے ڈی جے بٹ کو پہلے ہی ادا ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 473202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش