0
Wednesday 15 Jul 2015 16:13

ایم کیو ایم نے عمران خان کے بیان کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی

ایم کیو ایم نے عمران خان کے بیان کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے عمران خان کے بیان کے خلاف قرارداد محمد حسین، خالد احمد اور عامر معین پیرزادہ نے جمع کرائی، مذمتی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عسکری قیادت کے خلاف جو گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے۔ قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حسین نے کہا کہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل میں پاک فوج کے بارے میں غلط زبان استعمال کی، جس کے بعد وہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 پورا نہیں اترتے اس لئے ان کی قومی اسمبلی سے رکنیت ختم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 474032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش