0
Wednesday 15 Jul 2015 22:56

پاکستان اور ایران کے ایجنٹ نہیں بلکہ انکے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، ملا عمر

پاکستان اور ایران کے ایجنٹ نہیں بلکہ انکے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، ملا عمر
اسلام ٹائمز۔ افغان تحریک طالبان کے رہنما ملا عمر نے عید الفطر کے موقع پر ایک پیغام میں افغانستان میں امن کے لیے بات چیت کرنا جائز قرار دیا ہے، تاہم انھوں نے پچھلے ہفتے پاکستان میں افغان حکومت اور طالبان رہنماؤں کے مذاکرات کا براہ راست کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اپنے معمول کے عید کے طویل پیغام میں ملا محمد عمر نے کہا کہ بات چیت کا مقصد افغانستان پر قبضے کو ختم کرنا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر ہم مذہبی اصولوں کو دیکھیں تو ان میں دشمنوں کے ساتھ امن مذاکرات منع نہیں ہیں، اس لیے ہماری سیاسی کوششوں کا مقصد افغانستان میں قبضے کو ختم کرنا ہے اور ملک میں اسلامی نظام لانا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام مجاہدین اور عوام کو یقین ہونا چاہیے کہ اس عمل میں میں ہم اپنے قانونی حق اور موقف سے دستبردار نہیں ہوں گا۔

ملا عمر کا کہنا ہے کہ ہم نے سیاسی امور کے لیے سیاسی دفتر قائم کیا ہے، جس کو سیاسی سرگرمیوں کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان آمنے سامنے مذاکرات ہوئے یہی بڑی بات ہے۔ قابل توجہ پہلو مذاکرات کے ساتھ ساتھ جنگ جاری رکھنے کا اعلان ہے۔ افغان ترجمان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سیاسی دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا ان کی تنظیم کا سیاسی دفتر اس بات کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے کہ حالات و واقعات کو دیکھتے ہوئے، جب اور جہاں چاہیں اندرونی اور بیرونی عناصر کے ساتھ اسلامی اصولوں اور قومی مفاد میں مذاکرات کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ مذاکرات ایک ایسے وقت ہوئے جب پاکستان اور افغانستان میں سرحدی کشیدگی اور قندہار میں ایک اہلکار کی حراست کے بعد تلخی میں اضافہ ہوا تھا۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفیر طلب کر کے احتجاج کیا تھا۔ ملا عمر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کچھ عناصر افغان طالبان کو پاکستان اور ایران کا ایجنٹ کہتے ہیں، یہ بالکل غلط ہے کیونکہ نہ تو ماضی میں اور نہ ہی موجودہ صورتحال اس قسم کا تاثر دیتی ہے، تاہم یہ حقیقت ہے کہ ہم پاکستان اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں جیسے کہ دیگر ممالک کے ساتھ ہم تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 474087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش