0
Tuesday 21 Jul 2015 21:56

کشمیر اور فلسطین کی آزدی کے لیے مسلم حکمران کردار ادا کریں، مولانا امیر حمزہ

کشمیر اور فلسطین کی آزدی کے لیے مسلم حکمران کردار ادا کریں، مولانا امیر حمزہ
اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد بھی ہمیں رمضان المبارک کے پیغام کو نہیں بھلانا چاہئے، کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا ملک اﷲ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، اس کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر، برما اور فلسطین اسلام دشمن قوتوں کی منت سماجت سے نہیں ملیں گے، مسلم حکمران اغیار کی غلامی کی بجائے مظلوم مسلمانوں کی عزت و حقوق کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں۔ فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ روڈ پر واقع مقامی ہال میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب افغانستان میں امریکا کی بدترین شکست کی طرح دنیا کی دیگر قوتیں بھی شکست خوردہ ہو کر ناکام و نامراد رہیں گی اور مسلمان آزاد فضاؤں میں عید کی خوشیاں منا رہے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ برما میں انسانیت سوز مظالم کی وجہ سے مظلوم روہنگیا مسلمانوں نے کسمپرسی کی حالت میں عید منائی، ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ جماعۃ الدعوۃ ان کی مکمل بحالی تک اپنی رفاہی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 475113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش