0
Saturday 25 Jul 2015 12:03

انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز شہر سے یا ملک سے فرار ہوگئے ہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی

انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز شہر سے یا ملک سے فرار ہوگئے ہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن میں مزید تیزی لائی جائیگی اور دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز شہر سے یا ملک سے فرار ہوگئے ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے زیادہ تر کارروائیاں انٹیلی جنس رپورٹس پر کی جا رہی ہیں، گرفتار ملزمان کو عدالتوں سے مثالی سزائیں دلانے کیلئے شعبہ تفتیش کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔ کراچی میں اینٹی کارلفٹنگ سیل کی جانب سے برآمد کی گئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلیں ان کے اصل مالکان کے حوالے کئے جانے کی تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مشتاق مہر نے کہا کہ تھانوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نفری کی کمی کو بھی دور کرنے کے اقدام کئے جا رہے ہیں۔ ایک سوال پر مشتاق مہر نے کہا کہ کراچی آپریشن میں کمی واقع نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 475801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش