0
Saturday 25 Jul 2015 23:11

ایبٹ آباد میں زلزلے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں زلزلے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ زلزلے کے باعث یونین کونسل ناڑہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں ہو گئے۔ گذشتہ رات آنے والے زلزلے کے باعث ایبٹ آباد کی یونین کونسل ناڑہ میں ایک مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں کو ملبہ ہٹا کر باہر نکالا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد، لاہور، پشاور اور ایبٹ آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے نتیجے میں دارالحکومت اسلام آباد میں کئی مکانات کی کھڑکیاں ٹوٹنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 476000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش