0
Monday 27 Jul 2015 18:46

منصورہ، جماعت اسلامی کے سابق امیر میاں طفیل کی چھٹی برسی، سیاسی و سماجی رہنمائوں کی شرکت

منصورہ، جماعت اسلامی کے سابق امیر میاں طفیل کی چھٹی برسی، سیاسی و سماجی رہنمائوں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں طفیل محمد کی چھٹی برسی پر ان کی یاد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے میاں طفیل محمد کی دینی سیاسی و سماجی خدمات اور ملک میں جمہوریت کے استحکام اور دستور ی و آئینی جدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک و قوم کو ایسی سیاسی قیادت کی ضرورت ہے جو قوم کو اتحاد و یکجہتی کی راہ پر گامزن کر سکے۔ سیمینار کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کی جبکہ دیگر مقررین میں لیاقت بلوچ، چوہدری محمد اسلم سلیمی، ممتاز قانون دان سینیٹر ایس ایم ظفر، مجیب الرحمن شامی، سجاد میر، ڈاکٹر حسین احمد پراچہ، اوریا مقبول جان، اعجاز احمد چوہدری، اظہر بلال نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ، میاں طفیل محمد کے صاحبزادوں میاں احسن فاروق اور میاں حسن فاروق شامل تھے، جبکہ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سٹیج سیکرٹری تھے۔ سیمینار میں میاں طفیل محمد کی صاحبزادی پروفیسر سمیہ طفیل کی مرتب کردہ کتاب میاں طفیل محمد کی نظر میں''اہل پاکستان کیلئے راہ نجات ،'کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 476356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش