0
Friday 31 Jul 2015 00:18

اگر میں نے فوج سے ملکر حکومت کیخلاف سازش کی تو اسکی تحقیقات کی جائیں، عمران خان

اگر میں نے فوج سے ملکر حکومت کیخلاف سازش کی تو اسکی تحقیقات کی جائیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ دھرنے کے معاملے پر فوج کو بدنام کرنے والے اگر سمجھتے ہیں کہ میں نے فوج کے ساتھ مل کر سازش کی ہے تو حکومت اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنائے اور اگر الزامات ثابت ہوجائیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے، لہٰذا ہم ان کے ساتھ ہیں جب کہ حکومت کو چاہیے کہ ایف بی آر کو بہتر کرے تاکہ وہ ٹیکس اکٹھا کرنے میں امیر وغریب میں کوئی فرق نہ رکھے۔
خبر کا کوڈ : 477032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش