0
Saturday 1 Aug 2015 00:55

گلگت میں بلاجواز گرفتار رہنماوں کی رہائی کیلئے آئی ایس او کا اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

گلگت میں بلاجواز گرفتار رہنماوں کی رہائی کیلئے آئی ایس او کا اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام تائمز۔ گلگت میں رہنماوں کی گرفتاری کیخلاف آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور رہنماوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، اس موقع پر طالبات کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، مظاہرے سے خطاب میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر وفا عباس نقوی نے کہا کہ گلگت میں گرفتار ڈویژنل صدر جمال اور دیگر اسیران کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات کو ختم کیا جائے، ایک ریلی پر غداری جیسے مقدمات درج کر دینا زیادتی کے مترادف ہے، نیشنل ایکشن پلان کو بجائے دہشتگردوں کی طرف کرنے کے اس کا رخ محب وطن طلبہ اور جماعت کی جانب کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سعودی عرب کے حق میں کئی ریلیاں منعقد ہوئیں حتیٰ 50 ہزار کے نجی لشکر بھیجنے تک کی باتیں ہوئیں جن کا ریکارڈ تک موجود ہے لیکن اس پر کسی نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ ہی کسی نے کوئی کان دھرا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ریلی پاک فوج کے موقف کی تائید میں تھی کہ پاکستان کو کسی پرائی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیئے بلکہ اس حساس معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کرے، لیکن افسوس کہ گلگت میں بےگناہ طلبہ کیخلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں جس کے باعث طلبہ کا تعلیمی حرج شروع ہوگیا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اگر بےگناہ اسیران کو رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 477203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش