0
Monday 3 Aug 2015 13:53

الطاف حسین کی تقریر لندن نہیں دہلی میں لکھی گئی، ہارون الرشید

الطاف حسین کی تقریر لندن نہیں دہلی میں لکھی گئی، ہارون الرشید
اسلام ٹائمز۔ سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی تقریر لندن میں نہیں دہلی میں لکھی گئی، انہی خطوط پر لکھی گئی جن پر ماضی میں مشرقی پاکستان میں پراپیگنڈا کیا جاتا تھا، یہی پراپیگنڈا بلوچستان میں بھی کیا جاتا ہے جو کہ "را" کی سٹریٹجی کے مطابق ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام 'خبر یہ ہے' میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی تقریر میں ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ ہے، ایسی ہی رپورٹیں ماضی میں بنگلہ دیش کے لئے بنتی تھیں۔ تقریر میں انہوں نے گریٹر پنجاب، گریٹر پختونستان اور گریٹر بلوچستان کا بھی ذکر کیا، دنیا جانتی ہے کہ یہ کس کے منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو کئی مسائل کا سامنا ہے، ایک پارٹی ٹوٹ رہی ہے، دوسرے مختلف بیماریوں کا شکار ہیں جس میں نفسیاتی عوارض یا پاگل پن شامل ہیں جس کا انہوں نے علاج بھی کرایا۔ وقت آگیا ہے کہ مہاجر اپنے لئے نئی لیڈرشپ کا انتخاب کریں۔ دوسرا حکومت نوٹس لے، قانونی کارروائی کرکے واضح کرے کہ ایم کیو ایم پر پابندی لگ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 477676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش